ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں : یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے ووٹ مانگ لیا

03:37 PM, 1 Mar, 2021

اسلام آباد : اسلام آباد سے سینیٹ کے لیے  پی ڈی ایم  کے امیدوار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگ لیا ہے۔

وزیراعظم سمیت ارکان پارلیمان کے نام لکھے خط میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے  پوری قوم کی جانب سے بھی تمام ممبران قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے دونوں امیدواروں کی شخصیت اور ماضی کا تقابلی جائزہ لیکر ضمیر کی آواز پر ووٹ کاسٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم بھی سب نے مشترکہ طور پر منتخب کیا تھا اور بحیثیت وزیراعظم حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اراکین کو بھی برابر کی عزت دی۔ ان کے لیے بھی میرے دروازے کھلے تھے لہذا سینیٹ کے لیے ووٹ مجھے ہی دیں۔

مزیدخبریں