کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت کراچی نے تحریک انصآف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
اے ٹی سی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی پی ایس 88 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس اور تجاوزات کیس میں ضمانتیں مسترد کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما سمیر شیخ کی دونوں مقدمات میں 50 ہزار کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
تحریک انصاف کے سمیر میر شیخ کے وکیل نے دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ کورٹ نمبر تین نے پہلی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کر دی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔
حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ان چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات دلواؤں گا، کل ہمارے کورنگی کے صدر پر ایف آئی آر کاٹی گئی، ایم پی ایز کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرو، پولیس ان کی غلام بن چکی ہے۔