معروف ترین ماڈل بیلا حدید نے اپنے علاج کی ہوشربا تصویر شئیر کردی 

01:46 PM, 1 Mar, 2021

نیویارک: فلسطین نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید  نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنی بیماری  کا علاج کررہی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پرایک تصویر شئیر کی جس میں ان کی بازو کی نس میں سرنج لگی ہوئی ہے ، وہ ایک ڈرپ کے ذریعے اپنا علاج کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔

چوبیس سالہ بیلا حدید کا کہناہے کہ وہ اسی طرح اس بیماری سے کئی سالوں سے نبرد آزما ہیں ، اس کے لیے انہیں پہلے کافی مشکل ہوتی تھی ، ان کی نس ڈھونڈنے میں کافی مشکل ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ، یہ روز کا معمول بن گیا ہے ۔

بیلا حدید کا کہناہے کہ حالنکہ پہلے سے زیادہ یہ کام آسان ہوگیا ہے لیکن نس ڈھونڈنا ایک محنت طلب کا م ہے ۔ 

واضح رہے کہ سپر ماڈل بیلا حدید کو 2012 میں ایک خاص قسم کی بیماری جسے لائم کہتے ہیں لاحق ہوگئی تھی ، اس بیماری کا شکار ان کے چھوٹے بھائی انور بھی ہوگئے ہیں ۔

بیلا حدید نے اپنی اس بیماری کے بارے میں دو ہزار سولہ میں پیپل میگزین میں بتایا تھا۔ انہوں نے اس وقت اپنے انٹرویو میں چاہنے والوں سے کہا تھاکہ " زندگی ہمیشہ اسطرح کی نہیں ہوتی جس طرح آپ کو نظر آرہی ہوتی ہے" ۔ 

مزیدخبریں