حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے

01:46 PM, 1 Mar, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سینیٹ کے لیے اسلام آباد سے امیدوار وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں موجود ہیں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کل بھی اپنے چیمبر میں موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے چیمبر میں ان سے وزیر دفاع ‏پرویز خٹک، وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری اورمشیر داخلہ شہزاد اکبر ملے۔ ‏وزیر اعظم کے چیمبر میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی آمد ہوئی۔رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی وزیر اعظم سے ملے۔

ملاقاتوں کے درمیان سینیٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں