جے یو آئی رہنما مفتی اکرام کا قاتل ہنگو سے گرفتار

11:34 AM, 1 Mar, 2021

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گزشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میتیں لے کر جا رہے ہیں لیکن ابھی تدفین نہیں کریں گے، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں