نیویارک : فیس بط نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی ہے جو ریپنگ کے شوقین افراد کی بھرپور مدد کریگی ۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بارز نامی ایپ کو ابھی امریکہ میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ایپ صارفین کو سینکڑوں بیٹس فراہم کرے گی جس پر ایپر ساٹھ سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے ۔
اس کے علاوہ ریپنگ لیرکس لکھنے پر ایپ دھنیں آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہوگی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظرآئیں گی۔
فیس بک نے اپنی سمارٹ واچ آئندہ سال تک متعارف کرانے پر بھی غور شروع کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے سمارٹ واچ کی تیاری پر کام شروع کردیاگیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق سمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کروایاجاسکتاہے ، جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپرینٹنگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔
فیس بک کی سمارٹ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جب کہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی ۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک سمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کریگا ۔