اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رائے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے جاتے تھے۔ عمران خان کی کوشش تھی انتخابات میں پیسے کا لین دین ختم کریں۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ انتخابات میں خفیہ رائے دہی حتمی نہیں ہو سکتی، سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں۔ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ اپوزیشن نے ترامیم مسترد کیں کیونکہ وہ دھاندلی کے سوداگر ہیں۔؎
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت عمل کرنے کی ہدایت کی، اس سے شفاف انتخابات سے کرپشن روکنے میں مدد ملے گی۔ عدالت نے بہترین فیصلہ دیا ہے۔ معزز عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی۔ وہ کرپشن اور غربت کے خاتمے کیلئے ہی سیاست میں آئے تھے۔