موٹروے پولیس نے 5 سالہ گونگے بہرے بچےکو والدین سے ملوا دیا

09:16 AM, 1 Mar, 2021

 رحیم یار خان :موٹروے پولیس نے 5 سالہ گونگے و بہرے بچےکو والدین سے ملوا دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس  کے مطابق  5 سالہ  بچہ موٹر وے پولیس کو رحیم یارخان کے قریب سے ملا تھا۔بچہ اپنی ذہنی حالت کی وجہ سے گھر کا راستہ بھول گیا تھا۔


موٹروے پولیس نے قریبی علاقوں میں اعلانات کروائے ۔بچے کے خاندان کو کافی کوششوں کے بعد تلاش کر کے بچہ انکے حوالے کر دیا گیا ۔گم شدہ بچہ ملنے پر والدین نے موٹروے پولیس کو دعائیں دیں۔

مزیدخبریں