کیلیفورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ فون کا استعمال کرتے ہیں۔
بل گیٹس کی جانب سے جاری بیان میں اینڈرائیڈز کی خاصیت بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں یہ موبائل فونز استعمال کرنا میرے لئے آسان ہوتا ہے کیونکہ ان میں مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئرز ہی انسٹال ہوتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اینڈرائیڈز فونز کے اندر دیگر سافٹ وئیر بھی آسانی سے انسٹال ہو جاتے ہیں جن سے صارفین کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ میں آئی فونز بھی استعمال کرتا ہوں لیکن میری فوقیت ہمیشہ اینڈرائیڈز فونز ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے کئی دوست آئی فونز ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
دوسری جانب بل گیٹس نے ایک بار پھر کرپٹو کرنسی کی افادیت پر سوال اٹھاتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سے دور رہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان اس کے بغیر بھی اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دنیا میں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک سے زیادہ امیر ہے تو اسے ہی بٹ کوائن جیسی کرنسی میں اپنی سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، بصورت دیگر لوگ اس سے بچنے کی کوشش کریں تو یہ ہی ان کیلئے بہتر آپشن ہے۔