کابل: افغان طالبان نے امریکا سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر عمل افغانستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔
خیال رہے کہ یہ بیان امریکا اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے علاوہ اگر کوئی متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے امن عمل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ وہ 14 ماہ میں اپنی اور اپنے اتحادیوں کی افواج افغانستان سے لے جائے گا۔
اس ضمن میں افغان طالبان کی جانب سے امریکا کیساتھ معاہدے کے بنیادی نکات بھی جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کروائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔