اسلام آباد :پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پاکستان سے محبت کا نیا انداز ، اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو کرکے محظوظ ہوتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو کی ویڈیو منظرعام پر گئی ،ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خود ڈرائیونگ کی ، ڈیرن سیمی دل دل پاکستان جان جان پاکستان بھی گنگتاتے رہے۔
ڈیرن سیمی نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں ، اسلام آباد کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا ہے ۔