ِکراچی:مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔
چند ماہ قبل شہروز سبزواری کی جانب سے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 6 ماہ سے باہمی رضا مندی سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، طلاق نہیں۔
تاہم اب اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور اداکارہ سائرہ یوسف نے چند ماہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر باقاعدہ طلاق کا اعلان کردیا ہے۔دونوں فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایک دوسرے سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق کی گئی۔
شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ یوسف اور انہوں نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ ہے لیکن ہم اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں گے تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار پائے جس کی وہ حقدار ہے۔
شہروز سبزواری نے عوام اور میڈیا سے درخواست بھی کی کہ ان کی پرائیوسی کا خیال کریں۔ سائرہ یوسف کی جانب سے بھی انسٹاگرام کی پوسٹ میں طلاق کی تصدیق کی گئی۔
خیال رہے کہ سائرہ یوسف 2012 میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔