لاہور:خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اداکاری پارٹ ٹائم نہیں بلکہ فل ٹائم جاب ہے،ڈرامہ سیریل ” عہد وفا “ میں میرے کردار کو اتنی پذیرائی ملے گی میں نے اس کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا،کامیابی کی منازل طے کرنے کےلئے کبھی شارٹ کٹ کاسہارانہیں لوںگی ۔
علیزے شاہ نے کہا کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوںکیونکہ آپ جتنا لوگوں کی کہی ہوئی باتوں کے بارے میں سوچیں گے اتنا ہی الجھنوں کا شکارہوں گے ، ”کیا کہیں گے لوگ“ دنیا کاسب سے بڑاروگ ہے اس لئے میں اس پر زیادہ دھیان نہیں دیتی ۔
علیزے شاہ نے کہا کہ ابھی میں اداکاری کی الف ب سیکھ رہی ہوں اور میں نے کامیابی کی بہت سی منازل طے کرنی ہیں۔
انہوں نے ڈرامہ سیریل ” عہد وفا ‘ ‘ میں اپنی کردار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے میری سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے .
تمام کرداروں نے بہترین کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پراجیکٹ کو بے حد مقبولیت ملی، میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور اسے بڑا انجوائے کیا ہے۔