کورونا وائرس سے چین میں مزید 35 افراد ہلاک ،تعداد2870ہو گئی

01:02 PM, 1 Mar, 2020


بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے چین میں مزید 35 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2870 ہو گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس نے مزید 35 افراد کو نگل گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد2870 تک پہنچ گئی جبکہ چین میں مجموعی پر اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 79 ہزار 251 ہو گئی ۔

امریکہ میں پچاس سالہ خاتون کورونا وائرس کا پہلا شکار بن گئیں جبکہ مزید چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ایران میں مزید نو اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد29 ہوگئیں۔ جنوبی کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3536 تک پہنچ گئی ۔

مزیدخبریں