ابھی نند ن حکام کے حوالے، بھارت سے بڑی خبر آگئی

ابھی نند ن حکام کے حوالے، بھارت سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور :پاک فوج نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نند کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ،واہگہ بارڈر پر حیران کن طور پر بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ، واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی میں تاخیر کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ،ہندوستان کے حوالے کرتے ہی بھارتی حکام نے اعلان کیا کہ ابھی نند ن کے دماغ کا بھی ٹیسٹ کروایا جائیگا ،حیران کن طور پر بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو کوئی سلیوٹ تک نہ کیا ،پاکستانی حکام نے ابھی لندن کو چائے ہی نہیں بلکہ نئے کپٹرے بھی دئیے ۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج بھارتی پائلٹ کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں پر رینجرز حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرکے اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔،یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی جانب سے اچھا شگون ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے یہ ہی موقع ہے۔