راولپنڈی : بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھے نندن کا واہگہ بارڈر پہنچنے سے قبل نیا بیا ن سامنے آ گیا جس میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان پر مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے آیا تھا جس میں ناکام رہا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن نے رہائی سے قبل اپنے نئے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں پاکستان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے آیا تھا جس میں ناکام رہا ۔
ابھی نند ن نے بتایا کہ پاکستان فضائیہ نے میرے طیارے کو نشانہ بنایا ، جہاز میں آگ لگنے کی وجہ سے میں نے چھلانگ لگا دی ، پاکستانی فوج نے مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج بہت پروفیشنل ہیں ، انھوں نے میرا بہت خیال رکھا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔