کچا گوشت پانی سے کیوں نہیں دھونا چاہئے؟ حیران کن حقائق

08:27 PM, 1 Mar, 2019

لندن:برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق مرغی کے گوشت کو پانی سے دھویا جانا ’کامپیلو بیکٹر‘ نامی بیکٹریا کے پھیلاؤ اور غذائی زہریت یعنی فوڈ پوائزننگ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ماہرین کے مطابق گوشت کو پانی  کے نیچے دھونے سے اس میں موجود بیکٹیریا ہاتھوں، کپڑوں اور کھانے کے برتنوں میں بھی پھیل جاتا ہے۔

ایک تازہ سروے برطانیہ میں فروخت ہونے والے مرغی کے پچاس فیصد سے زائد گوشت میں یہ بیکٹیریا موجود تھا ، پاکستان کی بات کی جائے تو سن 2014 اور سن 2015 میں کی گئی ایک تحقیق میں پایا گیا کہ مجموعی طور پر بیس فیصد سے زائد میں ’کامپیلو بیکٹر‘ نامی بیکٹیریا موجود تھا اور سب سے زیادہ بیکٹیریا مرغی کے گوشت (انتیس فیصد) میں پایا گیا تھا۔

کچے گوشت کو لپیٹ کر فرج میں رکھیں:

کچے گوشت کو اس طرح کسی چیز میں لپیٹیں کہ اس میں سے رسنے والا پانی باہر نہ نکلے۔ علاوہ ازیں فریج میں بھی اسے سب سے نچلے خانے میں رکھا جائے تاکہ اس میں سے رسنے والی بوندیں کھانے کی دوسری اشیا تک پہنچ کر انہیں زہر آلود نہ کر دیں۔

 پانی سے ہر گز مت دھوئیں:

گوشت کو جب پکایا جائے گا تو اس میں موجود بیکٹیریا بھی خود بخود مر جائیں گے اس لیے اسے دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 برتنوں کو اچھی طرح دھو لیں:

کچے گوشت کو کاٹنے کے لیے استعمال کردہ چھری اور دیگر برتن اچھی طرح دھوئیں۔ ہاتھوں کو بھی گرم پانی اور صابن سے دھوئیں۔ یوں کامپیلو بیکٹر کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

 گوشت اچھی طرح پکائیں:

کھانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ گوشت اچھی طرح سے پکایا گیا ہے  اور اس کے اندر کوئی گلابی یا سرخ حصہ باقی نہیں رہا۔

مزیدخبریں