سپیکر قومی اسمبلی بتا دیں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے ہیں یا نہیں، شاہد خاقان عباسی

سپیکر قومی اسمبلی بتا دیں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے ہیں یا نہیں، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ بتا دیں کہ انہوں نے سعد رفیق کے  پروڈکشن آرڈر جاری کرنے ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیراعظم  نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے عوام کے مسائل پر بحث ہو، ہم اسمبلی کا اجلاس چلانا چاہتے ہیں لیکن حکومت خود اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، کل کو کوئی حکومتی ارکان میں سے بھی کوئی گرفتار ہو سکتا ہے، پروڈکشن آرڈر جمہوری حق ہے۔

شاہد خاقان عباسی کہا ہے  کہ سٹینڈنگ کمیٹی ریلوے نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے اس کو بھی سپیکر نے روک دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی خود پروڈکشن جاری نہیں کر رہے یا کسی کا دباؤ ہے ہمیں بتا دیں؟