نئی دہلی: نریندرا مودی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے برداشت کر رہا تھے مگر اب معاملہ مختلف ہے اب ہم دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج زبردست ہیں اور گزشتہ دنوں کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر ہماری مسلح افواج کی طاقت کو ظاہر کیا ہے، بھارتی حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے۔
مودی نے کہا کہ اوڑی کا واقعہ پیش آیا تو آپ نے دیکھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے کیا کیا، پلوامہ واقعے کے بعد انڈین ائیرفورس نے جو کیا وہ بھی آپ سب کے سامنے ہے مگر بدقسمتی سے کچھ جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ کو شک کی نگاہ سے دکھا۔
نریندرا مودی نے کہا اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوئی کہ جب پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی تھی تو کچھ جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھا۔ مودی شائد چلا جائے مگر بھارت رہے گا۔