وزیراعظم کی نریندر مودی سے تین بار رابطے کی کوشش

03:21 PM, 1 Mar, 2019

لاہور: گرفتار بھارتی ابھے نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک  رابطے کے لیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے ، تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔

گزشتہ روز بھی ٹیلیفون  رابطے کی تین بار کوشش کی گئی مگر بات نہ ہوسکی ، ٹیلیفون رابطہ ہونے پروزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھارتی پائلت ابھے نندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے ۔

مزیدخبریں