سوشل میڈیا صارفین نے ابھے نندن کے حوالے سے دلچسپ پوسٹس اپلوڈ کر دیں

02:44 PM, 1 Mar, 2019

لاہور: سوشل میڈیا صارفین گزشتہ کئی روز سے کافی ایکٹو ددکھائی دے رہے ہیں ۔

ہر پل ان کی طرف سے کوئی نہ کوئی پوسٹ دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ابھے نندن کی بھارت حوالگی کے بعد جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مخالفت کی وہیں متعدد ان کے فیصلے کے حق میں ہیں ۔ 

تاہم انہی میں سے ایک طبقہ وہ بھی ہے جنہیں ابھے نندن کے جانے کے حوالے سے مذاق سوجھ گیا ہے ۔ ابھے نندن کی گرفتاری کے بعد وائرل ہونے والی ویڈیو میں ابھے نند ن نے پاک فوج  کے سلوک کی تعریف کی خاص طور پر پلائی جانے والی چائے کی خاصی تعریف کی ۔

تاہم آج واپسی سے پہلے بھی سوشل میڈیا صارفین نے ابھے نندن کے حوالے سے دلچسپ پوسٹس اپلوڈ کرنا شروع کر دیں ہیں ۔ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ "میں لاہور قلندر کا میچ  دیکھ کر ہی جاؤں گا، ابھے نندن نے جانے سے انکار کر دیا "۔ 

ایک سوشل میڈیا صارف نے دلچسپ  انداز میں لکھا کہ " پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد جائوں گا۔لاہور کا بڑا سپورٹر ہوں اور رانا صاحب سے بھی ملوں گا۔ابھی نندن نے بھارت جانے سے انکار کردیا"۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ابھی نندن کو " چائے پلانے والے "  الفاظ کو اپنے انداز میں پیش کیا۔

مزیدخبریں