موغادیشو :صومالیہ کمیں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں دھماکے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے دارالحکومت موغادیشو کی مصروف ترین سڑک پر ہوا جہاں بہت سے ہوٹل، دکانیں اور ریسٹوران واقع ہیں۔
ایک پولیس افسر حسین محمد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دھماکے سے ایک عمارت اور ایک درجن کاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
موغادیشو میں دو دیگر دھماکوں کی اطلاع ہے۔ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک الشباب دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔