گوگل سے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست

گوگل سے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: بھارت اپنے ہی پائلٹ کی ویڈیو سے ڈر گیا، گوگل سے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے بوکھلا جانے والا بھارت اب اپنے ہی گرفتار پائلٹ کی ویڈیو سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے۔ بھارتی حکومت نے گوگل سے یوٹیوب سے ابھی نندن کی پاک فوج کی تعریف کی ویڈیو ہٹانے کی درخواست کردی ہے۔
تاہم گوگل کی جانب سے فی الحال اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے پاکستان آرمی کے اچھے سلوک کی تعریف کی تھی۔

بھارتی پائلٹ کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں سوشل میڈیا خصوصی طور پر یوٹیوب کے ذریعے وائرل ہوگئی تھی۔