بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی

10:56 AM, 1 Mar, 2019

سری نگر: امن کا دشمن اور کشمیریوں پر ظلم کرنے والے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی حکام کے مطابق علیحدگی پسند گروپ جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

بھارت کی طرف سے جماعت اسلامی پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

بھارتی فورسز نے رواں ہفتے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں، کارکنوں اور جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں