بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دے دیا

10:39 AM, 1 Mar, 2019

نئی دہلی: حالیہ پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاؤں میں پاکستان کے سول اور ملٹری ادارے دونوں ہی صبر اور بردباری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اس تناظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دیتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو ’عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں، ’پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے جنگی جنون کو بڑھنے سے بچانے اور دو نوں ممالک کو کسی بھی بڑے ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے بین الااقوامی شخصیات نے بھی عمران خان کے فیصلے کی تائید اور تعریف کی ہے ۔

مزیدخبریں