بھارت کا 3 مارچ سے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

10:26 AM, 1 Mar, 2019

نئی دہلی: بھارت نے تین مارچ سے پاکستان جانے والی سمجھوتا ایکسپریس کو تاحکم ثانی بند کر دیا۔بھارتی ریلوے حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ریل سروس سمجھوتا ایکسپریس کو بند کیا جا رہا ہے۔ سمجھوتا ایکسپریس کی بندش اگلے احکامات آنے تک ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے اٹاری (بھارت) جانے والی سمجھوتا ایکسپریس گزشتہ روز منسوخ کر دی تھی۔

سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے 37 مسافروں نے پاکستان سے بھارت جانا تھا۔ریلوے ذرائع کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس اب پیر کے روز بھارت جائے گی۔

مزیدخبریں