اسلام آباد: بھارتی پائلٹ کی حوالگی کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو امن قائم کرنے کے لیے رہاکرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے اور ٍبھارتی پائلٹ کیخلاف مقدمہ چلایا جائے ۔