نیو یارک: جنگ کے میدان میں پاکستان کی واضح برتری کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کے باعث انہیں امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
امریکن کامیڈین نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اب امن کی طرف قدم بڑھانے کی باری مودی کی ہے۔
Imran Khan just announced that Pakistan is freeing Wing Commander Abhinandan tomorrow as a peace gesture. Now it’s Modi’s turn. #SayNoToWar ????
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) February 28, 2019
جیریمی میکلیلن نے ایک اور ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اسے وزیر اعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے۔
Can we take Obama’s Nobel Peace Prize away and give it to Imran Khan?
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) February 28, 2019
امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نے اس مطالبے کو ری ٹویٹ کرنا شروع کر دیا۔ ان کی اس ٹویٹ کو اب تک 30 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک جبکہ 10 ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا جائے گا۔
پائلٹ کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کو یہ بھی پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کر لیا تھا۔