اسلام آباد: پشاور زلمی کے چئیر مین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئیگا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے فیصلے کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں ۔
اپنی ٹیم کی کامیابی پر جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ آج کے میچ میں پشاور زلیمی کی کامیابی پر جہاں ساری ٹیم اور چاہنے والے مبارک باد کے مسحق ہیں وہاں آج کی یہ خوشی پاکستان ،
انڈیا کے اوپر بدامنی کے منڈلاتے سایوں کو دیکھ کر میں آج خطے میں امن و محبت کے نام کرتاہوں ۔ ہم کھیل کے میدانوں امن کے سفیر اور خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔
Chairman @JAfridi10 is happy to announce that all matches in Pakistan will take place according to schedule & urges all fans to come and support their respective teams. We are coming home. ???? #HumZalmi pic.twitter.com/I1t5mK562I
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 28, 2019