امریکا نے اسامہ کے بیٹے کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کر دیا

09:27 AM, 1 Mar, 2019

لندن: امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ بن لادن نے 11 ستمبر حملوں کے ماسٹر مائنڈ محمد عطا کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ بن لادن افغانستان، شام یا ایران میں ہو سکتا ہے۔

خیال رہے گزشتہ برس خبریں گردش میں آئی تھیں کہ ایران نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے اور ان کے ممکنہ جانشین حمزہ کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے بجائے افغانستان بھیج دیا ہے۔ حمزہ تہران میں اپنی والدہ خیریہ صابر کے ساتھ مقیم تھے۔

مزیدخبریں