رادھیکا اپتے ہارر ویب سیریز ”گھاﺅل“ کا حصہ بن گئیں

11:58 PM, 1 Mar, 2018

ممبئی : اداکارہ رادھیکا اپتے نیٹ فلیکس کی نئی ہارر ویب سیریز ”گھاﺅل“ کا حصہ بن گئیں۔

رادھیکا اپتے اداکار اکشے کمار کی فلم ”پیڈمین“ کے بعد اب ہارر ویب سیریز ”گھاﺅل“ میں جلوہ گر ہوں گی،جس کی کہانی ایک لڑکی ندا کے گرد گھومتی ہے جو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش کار ہیں اور اپنے والد کو غیر قانونی سرکاری سرگرمیوں میں پکڑتی ہے اور اس کے کام میں ایک مافوق الفطرت موڑ آتا ہے جب ندا کو پتہ چلتا ہے کہ جو دہشت گرد اس نے حراست میں لیا ہے وہ اس دنیا کا نہیں ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں