اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ، نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ بارود کے استعمال کی بھرپور مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید مذمت کی ،نہتے شہریوں پر فائرنگ اور گولہ بارود استعمال کرنے کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی گئی ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے رواں برس 4 سو مرتبہ ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جوکہ قابل مذمت اقدام ہے۔