لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے برینڈن میکولم کا پیغام جاری

لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے برینڈن میکولم کا پیغام جاری

شارجہ : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں بد ترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم بخوبی آگاہ ہیں اور انہوں نے شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ پیغام ہمارے ہمارے مداحوں کیلئے ہے ،پی ایس ایل میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا لیکن آپ یقین رکھیں ،ہم آپ کی سپورٹ کر سراہتے ہیں اور ہم آئندہ آنے والے مواقعوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں “۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ہے جو کہ مسلسل تین میچوں میں شکست سے دوچار ہے اور ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی اسی کے باعث لاہور قلندرز کے سپورٹرز بھی کافی پریشان نظر آ رہے ہیں اور دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے جگہ ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔