لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شاباش مسلم لیگ ن،الحمدللہ مسلم لیگ (ن) کے ہر رکن نے پارٹی کو ووٹ دیا، آپ کو جماعت کا نام اورنشان چھین کر سوائے ناکامی، بدنامی اورادارے کی رسوائی کے کیا ملا۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور جمہوریت کے شیروں کو مبارک ، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ، پلاننگ اللہ کی چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ مسلم لیگ (ن) نہ بکی نہ جھکی،شائد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، سب اندازے غلط ، ہر مسلم لیگی نواز شریف بن گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں متفق ہوں یا نہ ہوں عوام متفق ہیں اور یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔کبھی یہ نعرہ صرف ڈرائنگ روم تبصروں تک محدود تھا۔