افغان طالبان سیاسی قوت کی شکل اختیار کر گئے ہیں:خواجہ آصف

06:03 PM, 1 Mar, 2018

اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان سیاسی قوت کی شکل اختیار کر گئے ہیں ، افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات دو سیاسی قوتوں کے درمیان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سی پیک کے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان ایک سیاسی قوت کی شکل اختیار کر گئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان 80 کی دہائی اور مشرف کی پسپائی کے نتائج بھگت رہا ہے جبکہ اب پاکستان کسی قیمت پر امریکی مفادات کو پورا نہیں کرے گا،خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت مذاکرات کی تلقین سے قبل اپنی جنوبی ایشیا کے متعلق پالیسی میں توازن پیدا کرے ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ مذاکرات کی میز پر آئیں ، دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدی سے علاقائی امن خطرے میں پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں