نئی دہلی:مایہ ناز بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے آئندہ برس دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا۔
یوراج سنگھ اس برس آئی پی ایل میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔
آل راؤنڈر نے بھارت کیلیے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جون 2017 میں کھیلا تھا لیکن وہ آئندہ برس تک کرکٹ میں متحرک رہنا چاہتے ہیں اور پھر اس کے بعد انھوں نے کھیل سے رخصت پر غور شروع کردیا ہے، آل راؤنڈر کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ نہ بن پانے کا افسوس ہے۔
یوراج سنگھ نے کہا کہ یقینی طور پر جب میں اپنے کیریئر کے ابتدائی 6، 7 برسوں میں کھیل کے عروج پر تھا تو اس وقت مجھے طویل فارمیٹ میں زیادہ مواقع نہیں مل پائے، کیونکہ اس وقت ہماری ٹیم میں چند بڑے عظیم پلیئرز پہلے سے موجود تھے اور جب مجھے موقع ملا تو پھر کینسر کی تشخیص ہوگئی.مجھے اس کا ہمیشہ افسوس رہے گا لیکن کچھ چیزیں انسان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتیں تاہم میری توجہ ابھی کرکٹ کھیلنے پر ہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں