پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہونگے

پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہونگے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا شارجہ کے شہریوں نے پی ایس ایل کا بائیکاٹ کر دیا ؟
 
 پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چاہتا ہوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتے لیکن پاکستان نہیں آ سکتا ، کیون پیٹرسن
 

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں