ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی ٹریفک خلاف ورزی میں شمار کی جائے گی اور اس پر بھی جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا کہ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ذاتی گاڑی چلاتے وقت سگریٹ نوشی پر کوئی پابندی ہے یا نہیں؟
یہ بھی پڑھیں :-سعودی حکام نے اپنی ہی ٹریفک پولیس پر بجلی گرادی بڑا حکم جاری
اس کے جواب میں محکمہ ٹریفک نے شہری پر واضح کیا کہ" ڈرائیونگ کے دوران ہر وہ کام جس سے ڈرائیور اپنے بنیادی کام سے ہٹتا ہو وہ ٹریفک خلاف ورزی کے دائرے میں آئیگا۔ اور چونکہ سیگرٹ نوشی بھی ان کاموں میں سے ہے اسلیے دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی بھی ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی۔
واضح رہے سعودی ٹریفک پولیس حکام نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزیاں کرنے پر مہم کو تیز کر دیاہے ، اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا تھا۔