آجکل طلال نظر نہیں آرہا؟نواز شریف کا کمرہ عدالت میں پرویز رشید سے سوال

01:23 PM, 1 Mar, 2018

اسلام آباد:نوازشریف کی ترجمانی کا بیڑہ اٹھانے والے طلال چودھری توہین عدالت کے ایک نوٹس سے گھبرا گئے اور ان کے لہجے اور رویئے میں تبدیلی کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے محسوس کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں پرویز رشید سے دریافت کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت ازخود نوٹس کیس ،طلال چوہدری کوجواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مل گئی

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے وقت کمرہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید سے پوچھا کہ آجکل طلال نظر نہیں آ رہا؟آج بھی چپکے سے کاغذات والی فائل تھما کر چلتا بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا

جلسے جلوسوں میں للکارنے والے طلال چودھری کے بارے پوچھنے پر سابق وزیر نے مسکراتے ہوئے قائد کو بتادیا کہ آج کل طلال بڑی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔نوازشریف احتساب عدالت سے نکلے تو وکلا ءاور میئر اسلام آباد سے ملے جبکہ عمران خان کے بنی گالہ گھر کے جعلی کاغذات سے متعلق معلومات بھی لیں۔

مزیدخبریں