ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارودی مواد برآمد

ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارودی مواد برآمد

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشنز کئے گئے۔

اس اہم آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگ، ڈیٹونیٹرز اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ کارروائیاں بلوچستان کے علاقے کابو، مستونگ، سنگجاوی، دُکی، دوئی واد اور ڈیرہ بگٹی میں کی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایف سی نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

خیال رہے ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل متعدد آپریشن کر چکی ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں