وائٹ ہاﺅس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے استعفیٰ دے دیا

12:32 PM, 1 Mar, 2018

نیو یارک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس نے استعفیٰ دے دیا۔ وہ دو ہزار سولہ کے انتخابات سے پہلے سے صدر کی قریبی مشیر ہیں۔

ہوپ نے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں متعدد سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو افغان مذاکرات کی میز پر تسلیم کیا جائے، ایلس ویلز

میڈیا کے مطابق کمیٹی دو ہزار سولہ کے انتخابت میں روس کی مداخلت کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہکس نے ایوان کے پینل کو بتایا کہ کئی بار انہیں سفید جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہکس پریشان تھیں اور انہوں نے آخر کار اپنی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہوپ کے استعفیٰ کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا جبکہ ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا تھا کہ مک کیب کے استعفے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آ کر پاناما میں تعینات امریکی سفیر جان فیلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ تاہم ۔امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاناما کے سفیر کے مستعفی ہونے کے فیصلے کا ڈونلڈ ٹرمپ کے افریقی ممالک سے متعلق بیان سے کوئی تعلق نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں