چاہتا ہوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتے لیکن پاکستان نہیں آ سکتا ، کیون پیٹرسن

09:37 AM, 1 Mar, 2018

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے رنگا رنگ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جہاں ہر فرنچائز اس کوشش میں مصروف ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں آئیں اور پلے آف میچز میں حصہ لیں اور اس کے لیے متعدد غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آ کر کھیلنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ ملتان سلطانز میں شامل تمام غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے متعدد کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے اپنے سحر کا جادو جگانے کیلئے آمادہ ہوگئے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پاکستان میں آ کر کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے.

مزید پڑھیں :پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار


 میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل اپنے نام کرے لیکن میں پاکستان نہیں جا سکتا ۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم خوش قسمت ہے جس کے پاس سرفراز احمد جیسا کپتان ہے.

مزید پڑھیں:کراچی کنگز کےکولن انگرام اور ٹیمل ملز نے پاکستان آکر کھیلنےکا اعلان کر دیا
 

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف 12 ماہ دور ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز کو کہیں کہ آپ ہماری ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے صرف 12 ماہ قبل آپ کپتان تبدیل نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا جائے تو ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے لائم ڈاؤسن نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا
 

خیال رہے کہ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست سے بآسانی شکست دیدی۔اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز کیون پیٹرسن نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں