محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

اسلا م آباد:محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد ، راولپنڈی اورلاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ جلال پوربھٹیاں،چنیوٹ،بھکر،خانقاہ ڈوگراں،لالیاں،سانگلہ ہل اور مضافات میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک کے مختلف حصوں میں بارش، خنکی میں اضافہ

فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا ۔
آئندہ 12گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور سکھر ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ششی کپور کی آخری رسومات کے وقت بارش نے بھارتی اداکاروں کا اصل رنگ دکھادیا،تصاویر وائرل

آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔