کراچی : چودہویں ”برائیڈل کیٹیور ویک2017 ءکراچی“ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق برائیڈل کیٹیور ویک کا میلہ31مارچ سے 2اپریل تک کراچی میں سجے گا۔
”برائیڈل کیٹیور ویک “معاصر اور روایتی عروسی انداز کو پیش کرنے کےساتھ ساتھ ڈیزائنرز اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔فیشن شو میں شریک ہونے والے ڈیزائنرز‘ جیولرزاور میک اپ آرٹسٹ کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔