پیرس: پیرس میں 18 سالہ چور پولیس سے بچنے کیلئے ٹرک کو 115 میلفی گھنٹہ کی رفتارسے چلاتے ہوئے بے قابو کر بیٹھا اور ہوا میں اڑاتا ہوا ریسٹورانٹ کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی پر جا گرا جس سے ریسٹورانٹ اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کے علاقے لوزیانا میں 18 سالہ ڈرائیور ٹویوٹا ٹکوما ٹرک کو چوری کے بعد پولیس سے بچنے کیلئے 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا تاہم ٹرک بے قابو ہو گیا اور سڑک سے کھائی میں اترگیا، کھائی میں موجود جمپ نے ٹرک کو ہوا میں پہنچا دیا جس کے بعد وہ ٹرک اس جگہ واقع ریسٹورانٹ کی کار پارکنگ میں ایک گاڑی کے اوپر جا گرا۔ اس وقت گاڑی خاتون موجود تھی جس کو اس حادثے میں کوئی نقصان نہ ہوا۔ حادثے کے بعد پولیس نے 18 سالہ ٹرک چور کو حراست میں لے لیا۔