سدھارتھ ملہوترا فلم ”ہم“ کے ریمیک میں اداکاری کے خواہشمند

09:53 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے امیتابھ بچن کی فلم ”ہم“ کے ریمیک میں اداکاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90ءکی دہائی میں بننے والی فلم ”ہم“ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس فلم کے ریمیک میں کام کرنا پسند کریں گے۔ فلم رومانس اور ایکشن کا حسین امتزاج تھی۔

سدھارتھ مہوترا نے کئی سپر ہٹ فلمیں کیں اور اب وہ راجیش کھنہ کی کلاسک فلم ”اتفاق“ کے ریمیک میں سوناکشی سنہا کے ساتھ پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مزیدخبریں