سام سنگ نے کنٹرولر کے ساتھ نیا ”گیئر وی آر“ متعارف کرا دیا

09:39 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سام سنگ نے اوکولس کی پاورڈ سے مزین نیا سام سنگ گیئر وی آر متعار ف کرادیا ہے جو کہ کمپنی کا پہلا گیئر وی آر ہیڈ سیٹ ہے جس میں کنٹرولر کی سہولت شامل کی گئی ہے۔ سام سنگ کا یہ نیا گیئر وی آر کنٹرولر سام سنگ کی ورچوئل رئیلٹی ایکو سسٹم کو توسیع دینے کے ساتھ صارفین کےلئے ”گیئر وی آر“ کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے عمل کو مزید آسان بھی بنائے گا۔
نیا سام سنگ ”گیئر وی آر“ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ایک ہاتھ سے با آسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے،اس کا موشن ان پٹ بہتر گیئر وی آر تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کا ٹچ پیڈ ایپس اور دیگر فیچرز تک تیز اور سہل رسائی فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں پوائنٹ، ڈریگ اور ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس میں کنٹرولر پر موجود ہوم، والیم اور بیک کی صارف کو اس کے تیز تر استعمال کے قابل بناتی ہے،اس کی رسٹ اسٹریپ گیمنگ کے دوران مضبوط گرفت فراہم کرتی ہے اور گیمنگ کو زیادہ محفوظ بناتی ہے۔ یہ ایک ہولڈر کے ساتھ دستیاب ہے۔

مزیدخبریں