رینڈی اورٹن نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن برے وائیٹ کا ایک گھر جلا کر خاکستر کردیا

ر رینڈی اورٹن نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن برے وائیٹ کا ایک گھر جلا کر خاکستر کردیا

08:12 PM, 1 Mar, 2017

ہالی ووڈ: ویسے تو ریسلرز ایک دوسرے کو رنگ میں زیر کرنے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کرتے ہیں مگر رینڈی اورٹن نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن برے وائیٹ کا ایک گھر ہی جلا کر خاکستر کردیا۔یہ واقعہ گزشتہ شب اسمیک ڈاﺅن شو کے دوران دکھایا گیا جس کی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے رائل رمبل میں کامیابی حاصل کرنے والے وائیٹ فیملی میں شامل رینڈی اورٹن نے ریسل مینیا 33 میں موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن برے وائیٹ کے مقابلے پر آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے ان کے مقابلے کے لیے نمبرون امیدوار کا انتخاب اے جے اسٹائل اور لیوک ہارپر کے درمیان مقابلے سے ہونا تھا۔

اسمیک ڈاﺅن میں ہونے والے مقابلے میں اے جے اسٹائلز نے لیوک ہارپر کو شکست دے دی تھی اور ریسل مینیا میں چیمپئن شپ مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔مگر اب رینڈی اورٹن نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور اس کا اظہار انہوں نے برے وائیٹ کے خاندانی گھر جسے وہ سسٹر ابیگیل کا آخری مقام قرار دیتے ہیں، کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا۔

یہ ویڈیو پہلے سے ٹیپ تھی جسے اسمیک ڈاﺅن میں چلایا گیا اور برے وائیٹ اسے دیکھتے ہوئے رنگ کے ارگرد لکڑی کی باڑ سے اپنا سر پٹختے رہے۔

اس سے پہلے رینڈی اورٹن نے برے وائیٹ کو پہلے لیوک ہارپر سے الگ کرکے اکیلا کیا اور دو ہفتے پہلے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کو یقین دہانی کرائی 'جب تک آپ ماسٹر ہیں اور میں آپ کا غلام ہوں، میں مقابلہ نہیں کروں گا'۔

مزیدخبریں