مصر میں تیز رفتار کار سے اسکول طالبات زخمی

کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اسکول طالبات پر چڑھ دوڑی ,دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑےہوگئے

07:17 PM, 1 Mar, 2017

قاہرہ: مصر میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اسکول طالبات پر چڑھ دوڑی جس کے باعث 10 طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ حادثے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے۔ حادثہ مصر کے شمالی شہر کفرالدوار میں پیش آیا جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک تیزرفتار بے قابو کار اسکول سے گھر جانے والی طالبات پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں 4 طالبات شدید زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ 6 طالبات کو معجزانہ طور پر معمولی چوٹیں آئیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور نوجوان تھا جو اپنے والد کی گاڑی چلارہا تھا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں