سابق مس کردستان بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گی

07:04 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

شارجہ: سابق مس کردستان بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور آئیں گی، وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسرا پلے آف میچ دیکھنے کیلئے شارجہ میں موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مس کردستان شینی عزیزنے کہا کہ وہ شارجہ میں کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھیں گی جبکہ فائنل دیکھنے کیلیے وہ پاکستان جانا چاہتی ہیں۔شائقین نے سابق مس کردستان کی پی ایس ایل فائنل کیلیے پاکستان آمد کو خوش آئند قراردیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں